Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قوم پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،قوم کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے نام پر ہمیشہ دھوکہ اور فریب دیا گیا ۔سینیٹرسراج الحق


 لاہور 12اپریل 2019ء: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی مسائل میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے ۔عوام سخت مشکل سے دوچار ہیں اور مہنگائی اور بے روز گاری ایک جان لیوا وبا کی صورت پھیل رہی ہے ۔قوم پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،قوم کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے نام پر ہمیشہ دھوکہ اور فریب دیا گیا ۔احتساب اور تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت میں سارے پرانے لوگ نئے لیبل کے نام سے جمع ہوگئے ہیں اور عوام کی امنگوں اور امیدوں کا خون کررہے ہیں ۔عوام نے جس طرح روٹی ،کپڑا اور مکان کے وعدے پر پیپلز پارٹی کو ،قرض اتاروملک سنوارو کے نعرے پر مسلم لیگ کو اور اب تبدیلی کے نام پرپی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے مگر پہلی حکومتوں سے بھی بڑھ کرموجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے ۔ملکی مسائل کا حل نظام مصطفی ۖ کے نفاذ میں ہے۔حکمران جب تک اللہ کے نظام کے باغی رہیں گے انہیں دردر پر جھکنا اور شرمندگی اور نامرادی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکمران رہنے والی جماعتیں عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکیں اب عوام کے پاس جماعت اسلامی کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے دعوئوں اور وعدوں کو بھول کر اب صرف اپنے اقتدار کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ۔آج ملک میں ہرفرد پریشان ہے اور جو لوگ بڑی امیدوں اور توقعات کے ساتھ پی ٹی آئی کو حکومت میں لائے تھے وہ سب سے زیادہ پریشان اور حیران ہیں ۔اوور سیز پاکستانیوں نے نا صرف اپنے گھر وا لوں کو ووٹ دینے کیلئے کہا بلکہ پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے پیسہ بھی خرچ کیا مگر آج بدترین مہنگائی سے اوور سیز پاکستانی سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور جو پہلے آٹھ گھنٹے کام کرکے گھر والوں کو تیس ہزار ماہانہ بھجواتے تھے آج انہیں سولہ اور اٹھارہ گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے مگر گزارہ پھر بھی نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں کہ ابھی عوام کی چیخیں اور زیادہ بلند ہونگی حالانکہ حکومت کو عوام کے رونے دھونے کی نوبت نہیں آنے دیناچاہیے تھی ۔حکومت کا فرض تھا کہ عوام کو انصاف ،روز گار اور چھت دیتی ۔انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ نیت کا ہے اگر نیت ٹھیک ہو تو مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے لیکن حکمرانوں میں یہ اہلیت نہیں کہ وہ مسائل کو سمجھ کر ان کا حل نکال سکیں ۔اور عوام کی پریشانی اور مایوسی کو کم کرسکیں ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جمہوری اورپروگریسو جماعت ہے جس کی جمہوریت پسندی اور امانت و دیانت کا اعتراف قومی و بین الاقوامی ادارے بھی کرتے ہیں ۔ورلڈ بنک ،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل ،پلڈاٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے جماعت اسلامی کو دیانتدار ،انسانیت کی خدمتگار اور حقیقی جمہوری جماعت تسلیم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر پاکستانی کیلئے تعلیم صحت ،روز گار اور سستے انصاف کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست عوام کوایک ماں کی طرح دیکھے، جس طرح ایک ماں اپنی اولاد کیلئے شفقت اور محبت کا مجسمہ ہوتی ہے اسی طرح ریاست کو اپنے عوام کیلئے مہربان اور شفیق ہونا چاہئے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ہر جگہ بھرپور طریقے سے حصہ لے گی ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس