Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی ، سود کے خاتمے اور قرآن و سنت کے نفاذ کےلئے کوشاں ہے۔محمد حسین محنتی


  کراچی 09 اپریل2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی محض چہروں نہیں نظام کی تبدیلی کےلئے جدوجہد کر رہی ہے سود کے خاتمے اور قرآن و سنت کے نفاذ کےلئے کوشاں ہے۔ ذمہ داران دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کو تیز اور آئندہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو عوامی مراکز میں دعوتی کیمپ کا انعقاد اور وفد تشکیل دے کر گلی بازاروں میں عوام تک اپنا پیغام اور رجوع الی اللہ کی دعوت دیں۔ قباءآڈیٹوریم میں ایک مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جس خدا نے ہمیں پیدا کیا ہے اس کی مکمل نوکری اور فرمانبرداری ہم پر فرض ہے۔ دین کی دعوت کا کام ایک بہت بڑا کام و مشن ہے۔ تبدیلی و اصلاح کا آغاز اپنی ذات و خاندان سے کرنا چاہیے۔ ہر مسلمان کو جہنم کی آگ سے بچنے اور جنت کو حاصل کرنے کی کوشش و جدوجہد کرنی چاہیے کیونکہ دنیا و مال و دولت دھوکہ کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں۔اللہ تعالیٰ کے ہاں جوابدہی کا احساس اور خود احتسابی کا عمل جنت کے حصول کی منزل کو آسان بنا دیتا ہے۔ دریں اثناءصوبائی امیر محمد حسین محنتی 13 اپریل کو جیکب آباد اور 14 اپریل کو شکارپور و سکھر کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ مختلف دعوتی و تنظیمی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔بجارانی۔ تیغانی قبائل تصادم کےلئے خاتمے کےلئے جماعت اسلامی وفد کی سردار محبوب بجارانی ، جہانگیر خان تیغانی سے ملاقات جماعت اسلامی کی جانب سے جلد ہی گرینڈ قافلہ دونوںفریقین کے پاس جائے گا

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس