Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پٹرول ، گیس ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر وفاقی ورزاءکی جانب سے اس کے دفاع میں بیانات شرمناک عمل ہے


لاہور7 اپریل 2019ء:جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیراہتمام مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے خلاف وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ اور دیوا ر مطالبات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ مظاہرہ کی قیادت خالد احمد بٹ ، احمد سلمان بلوچ نے کی ۔ اس موقع پر کارکنوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھے ۔
احمد سلمان بلوچ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول ، گیس ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر وفاقی ورزاءکی جانب سے اس کے دفاع میں بیانات شرمناک عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی لائی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت غریب عوام کے منہ سے نوالا چھین رہی ہے ۔ ایل پی جی سے لے کر دالیں تک مہنگی ہو گئی ہیں اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سب کے سامنے کھل کر آگئی ہے ۔ یہ حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے ۔ آخر میں عوام کے مختلف طبقات نے دیوار مطالبات میں حکومت سے گیس ، بجلی ، پٹرول ، ایل پی جی ، آٹا ، گھی ، دالیں سستی کرنے کے مطالبات تحریر کیے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس