Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملک و قوم کی بقاء اور نظریات کی پختگی میں ذرائع ابلاغ کا کردار اہم ہے ۔ دردانہ صدیقی


کراچی 11فروری 2019ء:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک وقوم کی بقا، نظریات کی پختگی اور سوسائٹی کو اپنی تہذیب و ثقافت پر استوار رکھنے میں ذرائع ابلاغ بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے ذرائع ابلاغ قومی زندگی کا آئینہ ہوتے ہیں۔ میڈیا کی طاقت سے معاشرے کو سنوارا جا سکتاہے مگر ہم نادانی میں اس طاقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کا کہ اگر ہم جائزہ لیں تو اس وقت میڈیا بے مقصد اور بے سمت استعمال ہورہا ہے یہ صورتحال انتہائی مضطرب اور پریشان کن ہے، کسی بھی احتساب کے بغیر انٹرنیٹ اور کیبل کو جس طرح وسعت دی جارہی ہے اور اس کے ذریعے لادین واخلاق باختہ پروگرامز ہمارے گھروں میں پہنچائے جارہے ہیں اس سے نوجوان نسل کے اخلاق اور کردار تباہ و برباد ہو رہا ہے۔پیمرا کا کردار بھی نمائشی رہ گیا ہے پیمرا اپنے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی تعمیر ہو یا تخریب ہر دو صورتوں میں میڈیا بنیادی کردار ادا کر رہاہے۔لہذا میڈیا کے ذمہ داران ،وزارت اطلاعات، پیمرا، والدین، اساتذہ اور ناظرین سب کی ذمہ داری ہے کہ آئین کی رو سے ملک کے نظریہ اور تشخص کے مطابق معاشرے کو درست سمت میں لے جانے کی کوشش کریں۔نئی نسل کو مثبت اور تعمیری مقاصد سے روشناس کرایا جائے تاکہ ہم دنیا میں ایک باوقار قوم کی حیثیت سے اپنی پہچان کرا سکیں دردانہ صدیقی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں میڈیا پر بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی تعمیر اور استحکام میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے اور معاشرے کے بگاڑ کو بڑھانے کے بجائے اسے سنوارنے اور اخلاقی قدروں کی آبیاری میں اپنا حصہ ڈالے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس