Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عبدالغفار پدھا اور عثمان منصور کے انتقال پر سینیٹرسراج الحق کی مرحومین کےورثاء سے ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت


کراچی؍8فروری 2019ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و پاکستان بزنس فورم کے سابق رہنما عبد الغفار پدھا اور روزنامہ جنگ کے سینیئر ڈائریکٹر منصورالرحمن کے جواں سال صاحبزادے عثمان منصور کے انتقال پر مرحومین کے گھر جاکر اظہار تعزیت کی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔اس موقع پر ڈپٹی سکریٹری پاکستان محمد اصغر، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، سکریٹری ضلع جنوبی سفیان دلاور اور دیگر بھی موجود تھے ۔
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کے برادر نسبتی عبدالغفار کے انتقال پرامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی برجیس احمد ، ڈاکٹر اسامہ رضی ، محمد اسحاق خان ،ڈاکٹر واسع شاکر ، مسلم پرویز ،محمد اسلام، سکریٹری کراچی عبدالوہاب ،ڈپٹی سکریٹریز کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ ، راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس