Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اخلاقی اقدار اور معاشرتی روایات کا تحفظ نسلوں کی ترقی کا ضامن ہے


لاہور08فروری2019ء:اخلاقی اقدار اور معاشرتی روایات کا تحفظ نسلوں کی ترقی کا ضامن ہے . ان روایات واقدار کے تحفظ میں ریاست کے تمام ستونوں کا کردار اہم ہے مگر تعلیم اور میڈیا دو ایسے عناصر ہیں جو نسل نو کی رہنماء کا فریضہ انجام دیتے ہیں . میڈیا نسل نو کی درست رہنمائی کی بھرپور طاقت رکھتا ہے اور معصوم ذہنوں پر دیرپا مثبت و منفی نقوش ثبت کرتا ہے . ذرائع ابلاغ ,تعلیم یافتہ اور ناخواندہ دونوں طبقات کو برابر متاثر کرتے ہیں۔ صحت مند معاشرہ، میڈیا کی دی ہوئی مثبت اور صحت بخش خوراک کا مرہون منت ہے..ہم میڈیا کے ذریعے معاشرے کی جو تصویر پیش کرتے ہیں،کچھ عرصے بعد وہی معاشرے کا عکس بن جاتی ہے. میڈیا کے ان دیرپا اثرات اور غیر معمولی اہمیت کے پیش نظر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت10 تا 20 فروری  media  reshaping society " میڈیا بنائے معاشرہ "کے عنوان سے مہم منائی جا رہی ہے.  یہ بات جماعت اسلامی خواتین پاکستان کی سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار نے اصلاح معاشرہ مہم کی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد ذرائع ابلاغ کے معاشرے پر  ہونے والے اثرات سے عوام الناس کو آگاہی دیتے ہوئے اصلاح معاشرہ کی تدابیر کاشعور بیدار کرنا ہے ،اسے  خالصتاً معاشرتی اصلاح و بھلائی کے نظریے کے تحت اجاگر کیا جائے گا ۔مہم کے دوران ملک بھر میں ماڈل پریزینٹیشن ،  فورمز رکھوائے جائیں گے اسکے علاوہ اخبارات میں  تحریریں ،بلاگز  بڑے شہروں میں اہم مقامات پر بینرز آویزاں اور ہینڈ بلز تقسیم کئیے جائیں گے ۔علاوہ ازیں مہم کے حوالے سے جاری کردہ کتابچہ بھی بڑی تعداد میں تقسیم کیا جائیگا۔ پروگرامات میں میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات اور اس کے سد باب پر گفتگو رکھی جائیگی اورقرارداد منظور کروائی جائیگی۔ میڈیا انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر شعبے کا ترجمان ہے.لہذا اس مہم کے ذریعے ذرائع ابلاغ کے ممکنہ مثبت کردار کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔#

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس