Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے این ایل ایف آواز بلند کرے گی


لاہور7فروری 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مزدوروں کا کردارمعاشر ے میں ریڑ ھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔ مزدوروں کے حقو ق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے نومنتخب صدر شمس الرحمن سواتی اپنی آواز بلند کریں گے اور مزدوروں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این ایل ایف لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام ہونے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے نومنتخب صدر شمس الرحمن سواتی ، چیئر مین نیشنل لیبر فیڈریشن حافظ سلمان بٹ ، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور زون محمد امین مہناس ،ملک عبدالعزیز صوبائی صدروسطی پنجاب نیشنل لیبر فیڈریشن ، طیب اعجاز ڈپٹی سیکرٹری نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ، چوہدری عبدالواحد چیئرمین نسپاک لیبر یونین سی بی اے ، جمشید اقبال سیال صدر نیسلے پاکستان ، سیف الرحمن باٹا سمیت بڑی تعدا دمیں سیاسی ،سماجی کارکنان ، پریس رپورٹرز اور فوٹوگرافرز حضرات نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ نیشنل فیڈریشن پاکستان کے نومنتخب عہدیداران مزدوروں کی فلاح و بہود کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں گے ۔جماعت اسلامی ماضی میں بھی مزدوروں کے حق کی جنگ ہر فورم پر لڑتی آئی ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق اور فلاح و بہود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہی گی ۔ مزدوروں کا معاشرے میں کردار اہمیت کا حامل ہے کسی بھی قوم کی تعمیرو ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نے این ایل ایف کے نومنتخب عہدیداران مزدوروں کی فلاح و بہود کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے نومنتخب صدر شمس الرحمن سواتی کہا کہ معاشی ترقی کا پہیہ مزدوروں کے بغیر چلنا ممکن نہیں مفاد پرستی کی سیاست کرنے والے کرپٹ سیاستدان اور عہدیداران نے ہمیشہ مزدوروں کا استحصال کیا ہے ۔ مزدوروں کے حقوق دلانا پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے ۔ چیئر مین نیشنل

 لیبر فیڈریشن حافظ سلمان بٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب لیبر ونگ کے عہدیداران مزدوروں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔ آخر میں صدر نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور زون محمد امین مہنا س نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس