Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملک و قوم کی ترقی اور انسانی تمدن کی بنیادیں تعلیم و تربیت سے وابستہ ہیں۔ ذکراللہ مجاہد


لاہور27جنوری 2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک وقو م کی ترقی اور انسانی تمدن کی بنیادیں تعلیم و تربیت سے وابستہ ہیں ۔ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم دے کر ہی ملک و قوم کی تقدیربدلی جا سکتی ہے ۔ قوم کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہوا ہے ۔ نوجوانوں کیلئے تعلیمی میدان وہ راستہ ہے جس سے وہ اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منصورہ سرکل سٹوڈنٹ فیسٹول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم سرکل حمزہ اصغر ، ناظم حلقہ سیف السلام سمیت بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں بنیادی فرق دراصل معیار تعلیم کا ہی ہے ۔ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں جن کی عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق علمی ، فکری اور نظریاتی تربیت کی جائے تو یہی نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم دور حاضر کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے حصول کیلئے طلبہ کو محنت اور دل لگی کے ساتھ آگے بڑھا ہو گا ۔ نوجوان نسل ہی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جنہیں پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 
والدین اور اساتذہ کا عزت و احترام انسان کو ترقی کی بلندیوں میں پہنچانے میں قلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس