Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملک میں 60 فیصد سے زائد عوام کمر توڑ مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے


لاہور23 جنوری 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ قابل مذمت اورنا قابل قبول ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے پانچ ماہ کے دورے اقتدار میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کر کے غربیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نصیرآباد میں گلگت بلتستان کے ونٹرسٹڈی کیمپ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال ،صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزعابد و سمیت بڑی تعداد میں مہمان طلبہ موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ الخدمت فاونڈیشن سمیت جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے بلا تفریق ، رنگ ونسل ،مذہب انسانیت پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ملک میں مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کو عوامی خدمت سے کوئی سروکار نہیں ۔ ملک میں 60 فیصد سے زائد عوام کمر توڑ مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ سفید پوش افراد کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا اور اپنے بچوں کو پڑھانا ، لکھانا ناممکن ہو چکا ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے آئے طلبہ محنت اور دلی لگی کے ساتھ دنیا وی تعلیم تربیت کے ساتھ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنے والدین اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ تعلیم ایسا زیور ہے جس کی رہنمائی میں کائنات کی ہر ناممکن چیز کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ دکھی اور مجبور لوگوں کا سہارا بنناہی انسانیت کی معراج ہے۔صاحب ثروت افراد جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں اور مال و دولت سے نواز ا ہے انہیں چاہیے کہ وہ دل کھول کر ، غریب ، نادار اور مستحق لوگوں 
کی مدد کریں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس