Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تجاوزات کے نام پر عوام کو اپنے روزگار اورسرکے سایہ سے محروم کرکے حکومت کس کی خدمت کررہی ہے۔محمدحسین محنتی


کراچی 20جنوری2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے نام پر عوام کو اپنے روزگار سے محروم اور ان کے سر سے سایہ ختم کرکے حکومت کس کی خدمت کررہی ہے، ہر نئی حکومت آنے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی بناتی ہے مگر تبدیلی سرکار واحد حکومت ہے جو عوام کو بے گھر اور روزگار سے محروم کررہی ہے، سندھ حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت سمیت ان کو صاف پانی، تعلیم وصحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے، 6ماہ کے بجٹ کا دس فیصد بھی عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ نہ کرنا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس میں امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب وامیر کیلئے الگ الگ قانون تمام مسائل وبرائی کی جڑ ہے، غریبوں کی جھوپڑیوں کو تو گرایا جاتا ہے مگر غیر قانونی محلات بنانے والے بااثر لوگوں کو کئی ہاتھ بھی نہیں لگاتا، پوری دنیا میں امن سے لیکر عدل وانصاف اور پوری انسانیت کے مسائل کا واحد حل صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے، صوبائی امیر نے زور دیا کہ تجاوزات کی آڑ میں پسند وناپسند کی بنیاد پر لوگوں کو اپنے گھروں اور روزگار سے محروم کرنے والے آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس