اہم خبریں
- انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب
- جماعت اسلامی رہنماوں کا صحافی حفیظ تنیو سے اظہار تعزیت
- بائیس دسمبر کاتاریخی کشمیر مارچ آزادی کے عزم و جدو جہد کومہمیز بخشے گا ۔ میاں اسلم
- جب تک اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا،لوگ اسے یک طرفہ احتساب کہیں گے۔سراج الحق
- انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
حکومت بے گناہ افراد کے قاتلوں کی پشت پناہی کی بجائے قتل میں ملوث تمام افراد کو عبرت کا نشان بنائے
لاہور20 جنوری 2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے جس کی جماعت اسلامی سمیت پوری قوم بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ سانحہ میں سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ۔ حکومت بے گناہ افراد کے قاتلوں کی پست پناہی کی بجائے قتل میں ملوث تمام افراد کو عبرت کا نشان بنائے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس گردی میں قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب شاہد نوید ملک ، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف ، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ سانحہ سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ہر دل غم زدہ ہے مگر بے حسی کی بدترین مثال ہے کہ ہمارے حکومتی وزراء قتل ہونے والوں کو دہشتگردوں کے لقب سے نواز رہے ہیں جبکہ عینی شاہدین اور حقائق کے مطابق موقع واردات پر کسی قسم کے دہشتگرد ی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے اور اطلاعات کے مطابق پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔ یہ بات پولیس کے ریکارڈ پر بھی موجود ہے کہ گولیاں مارنے والے سفاک قاتل کون ہیں ان کو نامزد کیا جائے۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی ادارے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور سانحہ ساہیوال کی جوڈیشنل انکوئری کروائی جائے ، فی الفور قتل میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ذمہ دار افراد کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے تاکہ اس طرح کی مذموم اور بربریت دوبارہ کسی مظلوم کے ساتھ نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتار ی اور مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی تک جماعت اسلامی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اگر قاتلوں کو فی الفور گرفتار نہیں کیا گیا تو شہرکو بند
کردیں گے۔

-
انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے بے آسرا طبقے کے دکھ درد بانٹنا بہت بڑی سعادت ہے:صبا ثاقب
-
جماعت اسلامی رہنماوں کا صحافی حفیظ تنیو سے اظہار تعزیت
-
بائیس دسمبر کاتاریخی کشمیر مارچ آزادی کے عزم و جدو جہد کومہمیز بخشے گا ۔ میاں اسلم
-
جب تک اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا،لوگ اسے یک طرفہ احتساب کہیں گے۔سراج الحق
-
انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
-
انسانی حقوق کے عالمی دن کا سب سے بڑا اور اہم اقدام مسئلہ کشمیر کا حل ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد
-
ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے محبت، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کیلئے جماعت اسلامی کوشاں ہے ۔ذکر اللہ مجاہد
-
بھارت کے تمام مکروہ عزائم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے جذبوں کی لپیٹ میں آکر خاک میں مل جائیں گے .ذکر اللہ مجاہد
-
کتوں کی بہتات کے باعث لاحق خطرات سے عوام سخت پریشان ہیں ٗحافظ نعیم الرحمن
-
جماعت اسلامی کے تحت مسائل کے حل کے لیے ”کراچی کو عزت دو“ مہم چلانے کا اعلان
سوشل میڈیا لنکس