Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ56....امیر حلقہ کے فرائض و اختیارات


امیر حلقہ کے فرائض حسب ذیل ہوں گے:
-1جماعت کی دعوت، نصب العین اور پروگرام کی اپنے حلقہ میں اشاعت اور ان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا۔
2۔ حلقے میں نظم بالا کے احکام کی تعمیل اور ان کے واجبات کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرنا۔
3۔ حلقے کے حالات اور جماعت کے کام سے نظم بالا کو باخبر رکھنا۔
4۔ حلقہ میں ماتحت جماعتوں، شعبوں اور اداروں اور ان کے عملہ اور کارکنوں کی نگرانی و رہنمائی اورمحاسبہ کرنا۔
5۔ حلقہ میں جماعت کے نصب العین اور مقاصد سے تعلق رکھنے والے یا ان پر اثر انداز ہونے والے مسائل کا بروقت نوٹس لینا اور ان کے بارے میں ضروری اقدام کرنا۔
6۔ مزید جو فرائض ذمہ داریاں نظم بالا کی طرف سے عاید کردی جائیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس