Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ51....(الف) تقرر، حیثیت اور اختیارات:


5 ۔ صوبائی مجلس عاملہ
صوبائی جماعت کی ایک مجلسِ عاملہ ہوگی جو زیادہ سے زیادہ دس ارکان پر مشتمل ہوگی جن کا انتخاب صوبائی امیر ، صوبائی مجلسِ شوریٰ کے ارکان میں سے کرے گا۔ صوبائی امیراس کا صدر ہوگا، قیم صوبہ بربنائے عہدہ اس کا رکن اور معتمد ہوگا اور نائب صوبائی امرا(اگر کوئی ہوں)بربنائے عہدہ اس کے رکن ہوں گے۔
2۔ کوئی شخص جس کی صوبائی مجلسِ شوریٰ کی رکنیت ختم ہوجائے، صوبائی مجلس، عاملہ کا رکن نہیں رہ سکے گا۔
3۔ صوبائی مجلسِ عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر جب اور جتنی مرتبہ چاہے طلب کرسکتا ہے۔
4۔ صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے لیے حاضری کا نصاب اس مجلس کے ارکان کی کل تعداد کے نصف پر مشتمل ہوگا۔
5۔صوبائی مجلسِ شوریٰ کے ہر نئے انتخاب کے بعد صوبائی مجلسِ عاملہ از سرِ نو مرتب کی جائے گی۔
6۔ ایسے تمام حالات میں جب کہ صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس نہ ہورہا ہو، یا طلب کرنا مشکل ہو، صوبائی مجلسِ عاملہ صوبائی مجلس شوریٰ کے جملہ اختیارات استعمال کر سکے گی البتہ صوبائی مجلس شوریٰ کو پورا اختیارا ہو گا کہ اس کے کسی اقدام یا فیصلہ کی توثیق کرے یا اس کو جزوی یا کلی طو ر پر نامنظور کردے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس