Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ44۔۔۔[/صوبائی مجلس شوری]ترکیب اور میعاد


۱۔ صوبے کی مجلسِ شوریٰ ارکان صوبہ کی براہ راست منتخب کردہ ہوگی۔
2۔ صوبائی مجلسِ شوریٰ کے ارکان کی تعداد امیر صوبہ مقرر کرے گا اور ہر انتخاب سے پہلے امیرِ صوبہ یا اس کا مقرر کردہ ناظم اس تعداد کو صوبے کے مناسب حلقہ ہائے انتخاب بنا کر ان میں ارکانِ جماعت کی تعداد کے تناسب سے تقسیم کردے گا۔
3۔ صوبائی مجلس شوریٰ کے ہر انتخاب سے کم از کم تین مہینے پہلے امیر صوبہ ایک ناظمِ انتخاب مقرر کرے گا اور اتنخاب کرانے کے لیے اسے ضروری اختیارات تفویض کرے گا۔
4۔ ارکان ِ مجلس کا انتخاب دو سال کے لیے ہوگا۔
5۔ امیر صوبہ اپنے صوبے کی مجلس کا صدر ہوگا اور قیم صوبہ بربنائے عہدہ اس کا رکن اور معتمد ہوگا۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس