Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ42۔۔۔امیر صوبہ کے فرائض و اختیارات


امیر صوبہ کے فرائض حسب ذیل ہوں گے:
1۔ جماعت کی دعوت، نصب العین، پالیسیوں اور پروگرام کی اپنے صوبے میں اشاعت اور ان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا۔
2۔ صوبے میں مرکزی احکام کی تعمیل اور مرکزی واجبات کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرنا۔
3۔ صوبے کے حالات اور صوبائی جماعت کے کام سے مرکز کو باخبر رکھنا۔
4۔ صوبے میں ماتحت جماعتوں ، شعبوں اور اداروں اور ان کے عملہ اور کارکنوں کی نگرانی اور رہنمائی اور محاسبہ کرنا۔
5۔ صوبے میں جماعت کے نصب العین اور مقاصد سے تعلق رکھنے والے یا ان پر اثر انداز ہونے والے مسائل کا بروقت نوٹس لینا اور ان کے بارے میں ضروری اقدام کرنا۔
6۔ مزید جو فرائض اور ذمہ داریاں مرکزی نظم کی طرف سے عائد کردی جائیں۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس