Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ35....[قیم جماعت]تقرر، برطرفی اور فرائض


5۔ قیم جماعت

1۔ جماعت اسلامی پاکستان کا ایک قیم ہوگا جسے امیر جماعت مجلسِ شوریٰ کے مشورے سے منتخب کرے گا۔
2۔ قیم جماعت اسی وقت تک اپنے منصب پر قائم رہ سکے گا جب تک کہ امیر جماعت اس کے کام سے مطمئن رہے، مگر اس کی برطرفی مجلسِ شوریٰ یا مجلسِ عاملہ کے مشورے سے ہوگی۔
3۔ مجلس شوریٰ قیم جماعت کو عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے معزول کرسکے گی، بشرطیکہ امیر جماعت کے اس سے متفق نہ ہونے کی صورت میں قرار داد کے حق میںووٹ دینے والے ارکان شوریٰ کی تعداد مجلس کے کل ارکان کی تعداد کے نصف سے کم نہ ہو۔
4۔ قیم جماعت جملہ معاملات میں امیر جماعت کا مدد گار اور اس کا نمائندہ ہوگا، وہ تمام فرائض انجام دے گا اورا ختیارات استعمال کرے گا جو امیر جماعت اس کے سپرد کرے اور اپنے کام کے لیے امیر جماعت کے سامنے جوابدہ ہوگا۔
5۔ قیمِ جماعت اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے امیر جماعت کے روبرو حلف اٹھائے گا جو اس دستور کے ضمیمہ نمبر3 میں درج ہے۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس