Jamaat-e-Islami Pakistan |

ضمیمہ نمبر۲ (بسلسلہ دفعات۲‘ ۴۵‘۵۹‘۷۴‘۸۷) حلف رُکنیت شوریٰ


ضمیمہ نمبر۲
(بسلسلہ دفعات۲‘ ۴۵‘۵۹‘۷۴‘۸۷)

حلف رُکنیت شوریٰ

 

میں ……………………ابن/ بنت /زوجہ ………………  جسے ارکان جماعت اسلامی……………نے مجلس ِ شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان کا رکن منتخب کیا ہے، اللہ رب العالمین کو گواہ کرکے اقرار کرتا/ کرتی ہوں کہ میں:
(۱)        اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ووفاداری کو ہر چیز پر مقدم رکھوں گا/گی۔
(۲)    جماعت کے دستور اور مجلس کے قواعد کا پابند اور وفادار رہوں گا/گی۔
(۳)    مجلس کے اجلاسوں سے بلا عذر شرعی کبھی غیر حاضر نہ ہوں گا/ گی۔
(۴)    ہر معاملے میں اپنے علم اور ایمان و ضمیر کے مطابق اپنی حقیقی رائے کا صاف صاف اظہار کروں گا/ گی اور اس بارے میں کسی مداہنت سے کام نہ لوں گا/ گی۔
(۵)    جماعت کے نظام اور اس کے کام میں جہاںکہیں کوئی خرابی محسوس کروں گا/ گی اسے دور کرنے کی پوری کوشش کروں گا/گی۔
اللہ تعالیٰ مجھے اس عہد کو وفا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس