Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔76تا 80 ۔۔ قیم ضلع، تقرروبرطرفی،فرائض


 

دفعہ ۷۶: ضلع کی مجلس ِ شوریٰ کے معمولی اجلاس سال میں تین مرتبہ ہوا کریں گے۔
دفعہ ۷۷: ضلع کی مجلس ِ شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس حسب ذیل صورتوں میں ہر وقت بلایا جاسکے گا:
(ا) امیر ضلع اس کی ضرورت محسوس کرے۔
(ب)ضلع کی مجلس شوریٰ کے کم ازکم ایک چوتھائی ارکان اس کاتحریری مطالبہ کریں تو مجلس شوریٰ کااجلاس 15روز کے اندر منعقد ہونالازمی ہوگا۔
(ج) امیر ضلع کے موجود نہ ہونے کی صورت میں ضلع کا شعبہ تنظیم اس کی ضرورت محسوس کرے۔
(د) کوئی امیر بالا اسے منعقد کرنے کا حکم دے۔
  
دفعہ ۷۸:فرائض و اختیارات:  ضلعی مجلسِ شوریٰ اور اس کے ارکان کے اپنے ضلع میں ویسے ہی فرائض و اختیارات ہوں گے جیسے حلقے کی مجلسِ شوریٰ اور اس کے ارکان کے اپنے حلقے میں ہیں۔ (دفعہ ۶۳)


 ۴۔ قیّمِ ضلع
(District Secretary)


دفعہ ۷۹:    تقرر اور برطرفی:- (۱) قیّم ضلع کا تقرر بالعموم انھی اضلاع میں کیا جائے گا جس میں ضلعی مجلسِ شوریٰ قائم ہو۔ یہ تقرر امیر ضلع اپنی مجلسِ شوریٰ کے مشورے سے کرے گا۔
(۲)قیّم ضلع اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے امیر ضلع کے سامنے وہ حلف اٹھائے گا جو اس دستور کے ضمیمہ نمبر۳ میں درج ہے۔
(۳)قیّم ضلع اسی وقت تک اپنے منصب پر قائم رہ سکے گا جب تک امیر ضلع اس کے کام سے مطمئن رہے۔
   
دفعہ ۸۰:فرائض :-  قیّم ضلع اپنے ضلع کے جملہ معاملات میں امیر ضلع کا مددگار اور نمائندہ ہوگا اور وہ فرائض انجام دے گا جو امیر ضلع اس کے سپرد کرے اور اپنے کام کے لیے امیر ضلع کے سامنے جواب دہ ہوگا۔
٭…٭…٭

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس