Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔71 تا 75 ۔۔ ضلعی مجلس شوریٰ


۳۔ ضلعی مجلسِ شوریٰ
(District Council)

دفعہ ۷۱: ضلعی مجالسِ شوریٰ انہی اضلاع میں قائم کی جائیں گی جن میں ارکانِ جماعت کم از کم بیس یا مقامی جماعتوں کی تعداد کم از کم پانچ ہو‘ الاّیہ کہ امیر صوبہ کی رائے میں کسی خاص ضلع کی ضروریات اس قاعدے میں کسی رد و بدل کی متقاضی ہوں۔
دفعہ ۷۲: (۱)ضلع کی مجلس ِ شوریٰ، ارکانِ ضلع کی براہِ راست منتخب کردہ ہوگی۔
(۲)  ارکانِ مجلس کی تعداد امیر ضلع مقرر کرے گا۔۱ ؎
(۳)ارکانِ مجلس کا انتخاب دو سال کے لیے ہوگا۔
       دفعہ ۷۳: امیر ضلع اپنے ضلع کی مجلس ِ شوریٰ کا صدر اور قیّم ضلع بربنائے عہدہ اس کا رکن اور معتمد ہوگا۔۲ 

دفعہ ۷۴:  ضلع کی مجلسِ شوریٰ کا انتخاب مکمل ہو جانے کے بعد امیر ضلع ایک مہینے کے اندر اندر مجلس کا افتتاحی اجلاس بلائے گا جس میں تمام ارکانِ شوریٰ فرداً فرداً امیر ضلع کے روبرو رکنیت شوریٰ کا حلف اٹھائیں گے جو اس دستور کے ضمیمہ نمبر۲ میں درج ہے۔ اس کے بعد امیر ضلع انھیں ان کے فرائض اور ذمہ داریوں اور ضلع میں جماعت کے موجود الوقت حالات سے آگاہ کرے گا۔
دفعہ ۷۵: (۱)ضلع میں مجلس ِ شوریٰ قائم ہونے کی صورت میں امیرضلع روز مرہ کے معاملات کے سوا تمام اہم معاملات اپنی مجلس ِ شوریٰ کے مشورے سے طے کرے گا۔
(۲)ضلعی امیر اور مجلسِ شوریٰ میں نزاع پیدا ہو جانے کی صورت میں امرائے بالا کی طرف رجوع کیا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس