Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔46تا 50 ۔۔ امیر صوبہ اور اس کی مجلسِ شوریٰ کا باہمی تعلق، اجلاس، فرائض واختیارات


        امیر صوبہ اور اس کی مجلسِ شوریٰ کا باہمی تعلق
دفعہ 46: (۱) امیر صوبہ روز مرہ کے معاملات کے سوا تمام اہم معاملات صوبے کی مجلسِ شوریٰ کے مشورے سے طے کرے گا۔
(۲)امیر صوبہ اور اس کی مجلس ِ شوریٰ میں نزاع پیداہو جانے کی صورت میں امیر جماعت کی طرف رجوع کیا جائے گا۔
دفعہ 47: صوبے کی مجلس ِ شوریٰ کا معمولی اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوا کرے گا۔
      
دفعہ 48: اجلاس :-    صوبے کی مجلس ِ شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس حسب ذیل صورتوں میں ہر وقت بلایا جاسکے گا۔
(ا)    امیر صوبہ اس کی ضرورت محسوس کرے۔
(ب)صوبہ کی مجلس شوریٰ کے ایک کم ازکم ایک چوتھائی ارکان اس کاتحریری مطالبہ کریں تو مجلس شوریٰ کااجلاس 25روز کے اندر منعقد ہونالازمی ہوگا۔
(ج)امیر صوبہ کے موجود نہ ہونے کی صورت میں صوبے کا شعبہ تنظیم اس کی ضرورت محسوس کرے۔
(د) امیر جماعت اسے منعقد کرنے کا حکم دے۔

دفعہ 49: فرائض اور اختیارات:- صوبے کی مجلس ِ شوریٰ کے فرائض وہ ہوں گے جو رکنیت شوریٰ کے حلف (ضمیمہ نمبر۲) میں مذکور ہیں اور اس مجلس کے اختیارات حسب ذیل ہیں:
(۱)    جماعت کے نصب العین اور مقاصد سے متعلق اور ان پر اثر انداز ہونے والے مسائل پر قرار داد یا بیان کی شکل میں اظہار رائے بشرطیکہ مرکزی نظام کی عام یا خاص پالیسی کے خلاف نہ ہوں۔
(۲)اپنے صوبے اور ماتحت جماعتوں کے کام کا محاسبہ۔
(۳)صوبے کے بجٹ کی منظوری۔
(۴)امیر صوبہ پر اعتماد یا عدم اعتماد کی قرار داد منظور کرنا۔


۔ قیّم صوبہ4
(Provincial Secretary General)

دفعہ ۵۰: قیّم صوبہ کا تقرر امیر صوبہ اپنی مجلس ِ شوریٰ کے مشورے سے کرے گا اور وہ اسی وقت تک اس منصب پر قائم رہ سکے گا جب تک امیر صوبہ اس کے کام سے مطمئن ہو۔
دفعہ۵۱: (۱)قیّم صوبہ اپنے صوبے کے جملہ معاملات میں امیرصوبہ کا مددگار اور نمائندہ ہوگا اور وہ فرائض انجام دے گا جو امیر صوبہ اس کے سپرد کرے اور اپنے کام کے لیے امیر صوبہ کے سامنے جوابدہ ہو گا۔
(۲)قیّم صوبہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے امیر صوبہ کے سامنے وہ حلف اٹھائے گا جو اس دستور کے ضمیمہ نمبر۳ میں درج ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس