Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔34 (مجلس عاملہ۔ تقرر،حیثیت اوراختیار)


1۔ جماعت اسلامی پاکستان کی ایک مجلسِ عاملہ ہوگی جو پندرہ ارکان پر مشتمل ہوگی جن کا انتخاب امیر جماعت مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان میں سے کرے گا۔ امیر جماعت اس کا صدر ہوگا، قیم جماعت بر بنائے عہدہ اس کارکن اور معتمد ہوگا اور نائب امراء (اگر کوئی ہوں) بربنائے عہدہ اس کے رکن ہوں گے۔

2۔ کوئی شخص جس کی مرکزی مجلس شوریٰ کی رکنیت ختم ہوجائے مجلس عاملہ کارکن نہیں رہ سکے گا۔

3۔ مجلس عاملہ کا اجلاس امیر جماعت جب اور جتنی مرتبہ چاہے طلب کرسکتا ہے۔

4۔ مجلس عاملہ کے اجلاس کے لیے حاضری کا نصاب سات ہوگا جن میں کم از کم چار غیر عہدہ دار ارکان شامل ہوں گے۔

5۔ مجلس شوریٰ کے ہر نئے انتخاب کے بعد مجلس عاملہ از سر نو مرتب کی جائے گی۔

6۔ ایسے تمام حالات میں جب کہ مجلسِ شوریٰ کا اجلاس نہ ہو رہا ہو، یا طلب کرنا مشکل ہو، مجلس عاملہ، مجلسِ شوریٰ کے جملہ اختیارات (باستثنا ترمیم دستور وعزلِ امیر) استعمال کرسکے گی۔

5۔ قیم جماعت

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس