Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔30 (مرکزی مجلس شوریٰ کے فرائض واختیارات)


1۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کا بحثیت مجموعی اور اس کے ارکان کا فرداً فرداً فرض ہوگا کہ :

)الف) وہ خدااور رسول اللہ کی اطاعت و وفاداری کو ہر چیز پر مقدم رکھیں گے۔

)ب) وہ امیر جماعت اور خود اپنے آپ پر ہمیشہ نگاہ رکھیں گے کہ وہ جماعت کے عقیدہ پر قائم، اس کے نصب العین سے وابستہ اور صحیح اسلامی طریقِ کار کے پابند ہیں۔

)ج) مجلس کے اجلاسوں میں پابندی کے ساتھ شریک ہوں۔

)د) ہرمعاملہ میں اپنے علم اور ایمان و ضمیر کے مطابق اپنی حقیقی رائے کا صاف صاف اظہار کریں۔

)ہ) جماعت کے اندر مستقل پارٹیاں اور بلاک بنانے سے محترز رہیں اور اگر مجلسِ شوریٰ یا جماعت میں کوئی شخص اس کی کوشش کرتا نظر آئے تو اس کی ہمت افزائی کرنے یا اس سے تغافل برتنے کے بجائے اس کی اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔

)و) جماعت اور اس کے کام میں جہاں کوئی خرابی محسوس ہو، اسے دور کرنے کی کوشش کریں۔

2۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اختیارات یہ ہوں گے

)الف) جماعت کی پالیسی کی تشکیل.

)ب) امیر جماعت کی معزولی بشرطیکہ مجلس کے کل منتخب ارکان کی دو تہائی اکثریت سے ان کے خلا ف عدم اعتماد کی قرارداد منظور ہوجائے۔

)ج) دستورِ جماعت کی تعبیر و ترمیم اور جماعت کے نظام میں رد و بدل کا اختیار.

)د) قیم جماعت کے تقرر اور اس کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کا اختیار۔(دفعہ(35

)ہ) مرکزی بیت المال کی جانچ پڑتال کے لیے آڈیٹرکا تقرر اور اس کی رپورٹ پر بحث اور ضروری کارروائی ۔(دفعہ(96

)و) جماعت کامرکزی بجٹ پاس کرنا۔(دفعہ(24

)ز) امیر جماعت اور اس کے ماتحت مرکزی شعبوں کے ناظمین کے آزاد محاسبے اور ان کے کاموں پر تنقید اور بحث کا اختیار۔

)ح) مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ اور ان کے حدودِ کار مقرر کرنا۔

)ط) جماعت کے مختلف کاموں اور شعبوں کے سلسلے میں حسب ضرورت بورڈ اور کمیٹیاں اور کمیشن اور ان کے حدودِ کار مقرر کرنا۔

)ی) جماعت کے ارکان کا اجتماعِ عام طلب کرنا اور اگر ضرورت ہو تو اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے عام ارکان کے بجائے ارکان کے مندوبین طلب کرنا۔(دفعہ(16

)ک) جماعت کے نصب العین، مقاصد اور پروگرام سے متعلق جو مسائل اندرون یا بیرونِ ملک پیدا ہوں، ان کے بارے میں قرار دادوں یا دوسرے مناسب طریقوں سے اظہارِ خیال اور مناسب اقدامات کرنا۔

)ل) اجتماعِ عام اور مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں کارروائی کے قواعد و ضوابط مرتب اور منظور کرنا۔

)م) جماعت کے نصب العین کے حصول کے لیے اس کے دستور کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرنا۔

اپنے اختیارات یا ان میں سے بعض کو ان قیود کے ساتھ جو وہ عائد کرنا چاہے مجلس عاملہ یا اپنے ارکان پر مشتمل کسی کمیٹی یا بورڈ یا امیر یا قیم جماعت یا کسی دوسرے شخص یا اشخاص کو تفویض کرنا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس