Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔12 (تشکیل)


 (۱)  مجلسِ شوریٰ کے منتخب ارکان کی تعداد کم از کم پچاس ہوگی جن کا انتخاب ارکانِ جماعت اپنے براہِ راست ووٹوں سے کریں گے۔ ہر انتخاب سے پہلے امیر جماعت یا اس کا مقرر کردہ ناظم اس تعداد کو تنظیمی صوبوں کے ارکان کے تناسب کے لحاظ سے تقسیم کر کے مناسب حلقہ ہائے انتخاب مقرر کردے گا مگر کوئی صوبہ کم از کم ایک نشست سے محروم نہیں رہے گا۔

 (2)امیر جماعت اس مجلس کا صدر ہوگا اور تقسیم آراء کے موقع پر آراء کے مساوی ہونے کی صورت میں اسے ترجیحی رائے Casting Vote دینے کا حق ہوگا۔

2الف۔ قیم جماعت بر بنائے عہدہ مجلس کارکن اور معتمد ہوگا۔

2ب۔ نائب امراء (اگر کوئی ہوں) بربنائے عہدہ مجلس کے رکن ہوں گے۔

2ج۔ امرائے صوبہ بربنائے عہدہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ہوں گے۔

3۔ اگر مرکزی مجلس شوریٰ کی کوئی نشست خالی ہوجائے تو اس کو تین ماہ کے اندر پُر کرنا ضروری ہوگا۔

4۔ مرکزی شعبوں کے ناظمین مجلسِ شوریٰ کے اجلاسوں میں شریک ہو سکیں گے اور بحث میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے مگر ووٹ دینے کے مجاز نہ ہوں گے الا یہ کہ مجلس شوریٰ کے منتخب شدہ رکن ہوں۔

5۔ مرکزی عملے کے ارکان مرکزی مجلسِ شوریٰ کے انتخاب کے لیے اس انتخابی حلقے کے ووٹروں میں شامل ہوں گے جس کے حدود میں وہ رہتے ہوں مگر مرکزی شعبوں کے ناظمین صرف ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے، ان کو مجلس شوریٰ کا رکن منتخب نہ کیاجاسکے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس