Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔19 (امیرجماعت کے فرائض اوراختیارات)


1۔ نظمِ جماعت اور تحریک کو چلانے کی آخری ذمہ داری امیر جماعت پر ہوگی اور وہ مجلس شوریٰ اور ارکانِ جماعت کے سامنے جواب دہ ہوگا۔

2۔ جماعت کی پالیسی کی تشکیل اور اہم مسائل کے فیصلے امیر جماعت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مشورے سے کرے گا۔

3۔ امیر جماعت کا فرض ہو گا کہ:

)الف) خدا اور رسول کی اطاعت اور وفاداری کو ہر چیز پر مقدم رکھے۔

)ب) جماعت کے مقصد اور نصب العین کی دل و جان سے خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھے۔

)ج) اپنی ذات اور ذاتی فائدوں پر جماعت کے مفاد اور اس کے کام کی ذمہ داریوں کو ترجیح دے۔

)د) ارکانِ جماعت کے درمیان ہمیشہ عدل او ر دیانت سے حکم کرے گا۔

)ہ) جوامانتیں جماعت کی طرف سے اس کے سپرد کی جائیں ان کی پوری حفاظت کرے۔

)و) اس دستور کا خود پابند رہے اور اس کے مطابق نظم جماعت کو قائم کرنے کی پوری کوشش کرے۔

4۔ امیر جماعت کو حسب ذیل اختیارات حاصل ہوں گے:

)الف) مجلس شوریٰ کے ارکان میں سے اپنی مجلسِ عاملہ نامزد کرنا۔

)ب) اہم معاملات میں اگر کوئی فوری قدم اٹھانے کی ضرورت ہو اور مجلسِ عاملہ یا مجلس شوریٰ کااجلاس منعقد کرنے کاامکان نہ ہوتو مجلس عاملہ یا مجلس شوریٰ کے جن ارکان سے بھی بروقت مشورہ لیاجاسکتا ہو، ان کے مشورے سے قدم اٹھانے کا اختیار۔

)ج) مجلسِ شوریٰ کے ارکان میں سے یا مجلس کے مشورے سے نائب امراء مقرر کرنے کا اختیار۔

)د) جماعت کے جملہ انتظامی معاملات کی انجام دہی ، نیز جماعت کے مفاد میں مجلسِ شوریٰ کی عائد کردہ پابندیوں(اگر کوئی ہوں) کے تحت جماعت کی املاک میں تصرف کرنا۔

) جماعت میں ارکان کا داخلہ(دفعہ7) اور اسے ان کی علیحدگی (دفعہ(90

)و) کسی ماتحت جماعت کو معطل کرنا یا توڑ دینا۔(دفعہ(91

)ز) ماتحت امراء کا تقرر اور ان کی معزولی(دفعہ(84,68,54,40

)ح) قیم جماعت اور مرکزی شعبوں کے عملہ کا تقرر اور برخاستگی(دفعہ(35,36,37

)ط) جماعت کے بیت المال سے جماعت کے کاموںپر خرچ کرنا(دفعہ(96

)ی) مجلسِ شوریٰ کے ارکان کے علاوہ کسی دوسرے شخص یا اشخاص کو مجلس کے اجلا س میں شریک کرنا(دفعہ(27

)ل) مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں غیر ارکانِ شوریٰ کی سامع یا کسی دوسری حیثیت سے شرکت پر پابندی عائد کرنا۔(دفعہ(26,27

)م) ارکانِ جماعت کا اجتماعِ عام طلب کرنا(دفعہ(16

)ن جماعتی فیصلوں کی تنفیذ اپنی صوابدید کے مطابق کرنا.

(س)اپنے اختیارات کا کوئی حصہ کسی کو تفویض کرنا۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس