Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔16 ارکان کا اجتماع عام


1۔ارکان کا اجتماعِ عام

1۔ جماعت اسلامی پاکستان کے تمام امور میں آخری اختیارات اس کے ارکان کے اجتماعِ عام کو حاصل ہوں گے۔

طریقِ انعقاد اور حیثیت:

2۔ جماعت کے ارکان کا اجتماعِ عام جماعت کی ضروریات کے پیش نظر مرکزی مجلس شوریٰ یا امیر جماعت جب ضرورت سمجھیں طلب کرسکتے ہیں اور اگر جماعت کے دو یا زائد صوبوں یا تنظیمی حلقوں میں سے پانچ یا زائد حلقوں کی مجالس شوریٰ باقاعدہ قرار داد پاس کر کے اس کا مطالبہ کریں، تو ضروری ہوگا کہ ایک معقول مدت کے اندر اجتماع منعقد کیاجائے۔

3۔ اجتماعِ عام کی تعریف میں ایسا اجتماع بھی آسکتا ہے جس میں تمام ارکان کو شریک ہونے کی دعوت نہ دی جائے بلکہ مرکزی مجلس شوریٰ کی تجویز کے مطابق ہر تنظیمی صوبے ، حلقے یا ضلع سے ارکانِ جماعت کے منتخب کردہ مندو بین طلب کیے جائیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس