Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔13 (امرائے جماعت کے اوصاف)


امیر (خواہ وہ مرکزی ہو یا ماتحت) کے انتخاب و تقرر میں حسب ذیل اوصاف کو مد نظر رکھاجائے:

1۔ یہ کہ نہ وہ امارت کا خود امیدوار ہو اور نہ اس سے کوئی ایسی بات ظہور میں آئی ہوجو یہ پتہ دیتی ہو کہ وہ امارت کاخود خواہشمند یا اس کے لیے کوشاں ہے۔

2۔ یہ کہ ارکانِ جماعت اس کے تقویٰ، علم کتاب و سنت، امانت و دیانت، دینی بصیرت، تحریکِ اسلامی کے فہم، اصابتِ رائے، تدبر، قوتِ فیصلہ، راہِ خدا میں ثبات  و استقامت اور نظمِ جماعت کوچلانے کی اہلیت پراعتماد رکھتے ہوں۔

3۔ یہ کہ صوبہ و حلقہ کی امارت کی صورت میں کم از کم دو سال سے اور علاقائی یا ضلعی امارت کی صورت میں کم از کم ایک سال سے جماعت کا رکن ہو، الا یہ کہ امیر جماعت اس کو اس شرط سےمستثنیٰ کرنے کی ضرورت سمجھے۔


 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس