Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفعہ۔۔۔9


ہررکنِ جماعت کے لیے لازم ہوگا کہ اپنے حلقہِ تعارف میں اور جہاں تک وہ پہنچ سکے بندگانِ خدا کے سامنے بالعموم جماعت کے عقیدے اور نصب العین(جس کی تشریح دفعہ۳،۴ میں کی گئی ہے) کو پیش کرے ، جو لوگ اس عقیدے اور نصب العین کو قبول کرلیں انہیں اقامتِ دین کے لیے منظم جدوجہد کرنے پر آمادہ کرے اور جو لوگ جدوجہد کرنے کے لیے تیار ہوں، انہیں جماعت اسلامی کے نظام میں شامل ہونے کی دعوت دے۔

تشریح: اگر کوئی شخص جماعت اسلامی کے نصب العین، طریقِ کار، پروگرام اور نظام جماعت سے اتفاق کا اظہار کرنے کے باوجود کسی وجہ سے رکنیت کی ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے تیار نہ ہو تو اس کو جماعت کے حلقہ متفقین میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے تاکہ جس حد تک بھی اس کے لیے ممکن ہو وہ اقامتِ دین کی سعی میں جماعت کے ساتھ تعاون کرے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس