جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پشاور مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امیر لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،پروفیسر محمد ابراہیم ،معراج الھدیٰ صدیقی ،میاں محمد اسلم ،راشد نسیم اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ،اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور و دیگر نے پشاور مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سفاکانہ اور وحشیانہ کاروائی قرار دیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہ پاکستان اوراسلام دشمن قوتوں کی کاروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی سالمیت کے خلاف دہشت گردی اور تخریب کاری کی سرپرستی کررہا ہے ۔سراج الحق نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

-->