Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رسائل و مسائل

سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ کا مسلک۔۔

سوال:مولانا مودودی نے فرمایا تھا کہ میں دیوبندی ہوں، مگر علمائے دیوبند نے ان کے اس دعوے کو رد کردیا تھا۔ تو آپ بتائیں کہ مولانا مودودی کا مسلک کیا تھا؟

جواب: مولانا مودودی نے علماء دیوبند سے استفادہ کیا ہے، مولانا شریف اللہ، مولانا اشفاق الرحمن کاندھلوی ، مولانا عبدالسلام ان کےاساتذہ میں سےہیں لیکن مولانا نے اپنے آپ کو کسی ایک مسلک کا نمائندہ بنا کر پیش کرنے اور دوسرے مسالک سےکٹ کر رہنے کو ناپسند کیا ، اس لیے اپنے آپ کو دیوبندی ،بریلوی یا اہل حدیث نہں کہا بلکہ اپنے آپ کو مسلمان کہا ہے۔ "ھو سمّکم المسلمین" اس نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے، کو پیش نظر رکھا ہے۔ جن علماء دیوبند کو اختلاف ہے انہیں یہی تو اختلاف ہے کہ آپ نے اپنے آپ کو دیوبندی کیوں نہیں کہا۔ ورنہ تو علماء دیوبند کی فکر اور سوچ اور مولانا مودودی کی فکر بنیادی طور ایک ہے۔
مولانا عبدالمالک 
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس