Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رسائل و مسائل

بیوی کو طلاق دینے کا شرعی طریقہ۔۔۔

سوال:اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہے تو اس کا شرعی طریقہ کیا ہے؟اور اس کو کتنی طلاقیں دینی ہوں گی؟

جواب: طلاق دینے کا شرعی طریقہ یہ ہےکہ طہر کی حالت میں ایک طلاق دےدے اس کے بعد مزید دو طلاقیں اپنے پاس" ریزرو" رکھے انہیں استعمال نہ کرے۔ اگر تین ماھواریاں گذر گئیں اور رجوع نہیں کیا تو نکاح ختم ہوجائے گا، عورت آزاد ہوگی کہ وہ دوسری جگہ نکاح کرلے یا پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کرلے۔ دوسرے نکاح میں صرف دو طلاقیں باقی رہ گئیں اس لیے دوطلاقیں محفوظ رکھے، طلاق دینا ضروری ہوتو صرف ایک طلاق دے، ایک کو محفوظ رکھے۔
مولانا عبدالمالک 
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس