Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رسائل و مسائل

سوال:اسلا م کے کیامعنی ہیں؟

جواب: اسلام کے ایک معنی اطاعت اور فرمانبرداری کے ہیں ۔ اس معنی کے لحاظ سے مسلم وہ ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار ہو۔ اس کے دوسرے معنی سلامتی کے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔ اس لحاظ سے اسلام سلامتی کے معنی میں ہے۔ مسلم وہ ہے کہ جو سلامتی دینے والا ہو اس لحاظ سے اسلام سلامتی کا دین ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تشریح فرما کر مسلمانوں کوآپس میں ایک دوسرےکو نقصان پہنچانے سے روک دیا ، کہ ایسی صورت میں اسلام کانام ایسے لوگوں پر صادق نہیں آئے گا۔
مولانا عبدالمالک
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس