Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پروفیسرمحمد ابراہیم نائب امیر

  1.   پروفیسر محمد ابراہیم خان 28 ستمبر1954ءہنجل امیرخاں تحصیل و ضلع بنوں میں پیدا ہوئے۔
    تعلیم
    1965ء میں پرائمری تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3بنوں شہرسے حاصل کی۔
    1968ءمیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 بنوں سے مڈل کیا۔اورپھراپریل1971ءمیں کینٹ بورڈ ہائی سکول(ایف جی ہائی سکول)بنوں کینٹ سے میٹرک کیا۔
    جولائی1975ءمیں گورنمنٹ کالج بنوں سے بی اے کیا۔ اورپھر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خاں سےجنوری1978ء میں ایل ایل بی کیا۔
    جون1980ءمیں گومل یونیورسٹی سے جرنلزم میں ایم اے کیا.
    تنظیمی ذمہ داریاں
    پروفیسر ابراہیم صاحب نے بچپن ہی سے دیندار گھرانے میں پرورش پائی تھی۔ اس لیے کالج سے ہی اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوگئے۔
    1973ءسے 1975ءتک اسلامی جمعیت طلبہ بنوں شہر کی ذمہ داری اداکی۔
    1975ءسے 1977ءتک گومل یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کےناظم رہے۔اور پھر1977ءسے1980ءتک اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ذمہ داری پر فائز رہے۔ 1982ءمیں تعلیم کی تکمیل کے بعد پروفیسر ابراہیم صاحب کی گومل یونیورسٹی کے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرر تقرری ہوئی اور یہاں پر1985ءتک خدمات انجام دیتے رہے۔اسی دوران جماعت اسلامی پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور پھر1981ئ سے1982ءتک قیم جماعت اسلامی بنوں اور 1982ءسے 1984ءتک قیم جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ذمہ داری ادا کرتے رہے۔
    جون1985ءمیں قیم جماعت اسلامی صوبہ سرحد مقرر ہوئے۔ اور1994ءتک بطور قیم خدمات انجام دیتے رہے۔
    اپریل1994ءمیں جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے امیرمنتخب ہوئے اور 2003ءتک جماعت اسلامی صوبہ سرحد کی امارت کے فرائض سرانجام دیے۔ اکتوبر2003ءسینیٹ آف پاکستان کے ممبر منتخب ہوئے۔ فروری2006ءمیں دوبارہ سینیٹ کے لیے ان کا انتخاب عمل میں آیا۔
    اپریل2004ءمیں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرکی ذمہ داری لگائی گئی جبکہ مرکزی نشرواشاعت کمیٹی کی صدارت کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔
    23ستمبر2016کونائب امیرجماعت اسلامی پاکستان مقررکیے گئے اورتا حال اس اہم ذمہ داری کو ادا کررہے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس