Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سیدوقاص جعفری نائب قیم

  1. سیدوقاص جعفری کے آبا واجداد نے ایران کے راستے برصغیرہجرت کی ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام جعفر صادقؒ سے جاملتاہے،اسی لیے خاندانی نام جعفری ہے۔امام جعفر صادق امام ابوحنیفہ کے استاد تھے۔
    1947میں والدِمحترم نے دہلی سے 70میل کے فاصلہ پرواقع ریاست(حال صوبہ ہریانہ ) سے پاکستان ہجرت کی اور سندھ میں تشریف لائے اور بعدمیں ضلع میانوالی کو اپنا مستقل مسکن بنایا۔
    1۔ وقاص جعفری 2مارچ1970ءلاہور میں پیدا ہوئے۔بچپن کا زیادہ عرصہ دریائے سندھ کے کنارے کالاباغ میں گذارا اور پرائمری اور مڈل تک تعلیم ماڑی انڈس (کالاباغ )سے ہی حاصل کی تاہم تعلیم کے ابتدائی چند درجے لاہور سے بھی پاس کیے اورمیٹرک لاہور سے کیا۔جبکہ انٹرمیڈیٹ ،بی اے تک تعلیم گورنمنٹ کالج میانوالی سے حاصل کی۔
    2۔ 1984میں گورنمنٹ کالج میانوالی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے تعارف ہوا اور 1986ء سے 1998تک جمعیت کے رکن رہے۔اور پھر1988-89ءتک اسلامی جمعیت طلبہ ضلع میانوالی اور1990-92تک ضلع ملتان کے ناظم رہے۔
    3۔ 1993-94تک اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظم رہےاور1994-95میں معتمد عام کی ذمہ داری ادا کی۔
    4۔ 1995سے 98تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی منتخب کیے گئے۔
    5۔ (1992-95)میں ملتان یونیورسٹی سے ایم اے انگلش ، (1995-98)پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ایجوکیشن اور (2000-02)میں پنجاب یونیورسٹی سے ہی ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی۔
    6۔ 1998میں جماعت اسلامی پاکستان کی رکنیت کا حلف اٹھایا اور پھر2003ء سے 0920ء تک جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل رہے۔2009-11تک نائب امیر صوبہ پنجاب کی ذمہ داری پر فائز رہے ۔
    7۔ 2014سے تاحال ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ہیں جبکہ حلقہ احباب کے بھی صدر ہیں۔اس کے علاوہ قائمہ کمیٹی تعلیم کےسیکرٹری جنرل کی خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں۔
    آپ امریکہ ،برطانیہ ،ناروے سویڈن ،ڈنمارک، سپین کینیڈا،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، ترکی ، ملائشیا اورایران کے دورے کرچکے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس