Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

  1. * ۔ پاکستان میں طلبہ کی سب سے پہلی تنظیم ہے جو 23 دسمبر 1947 ء سے ملک بھر میں دعوت انقلاب دے رہی ہے ۔
    * ۔ جمعیت کا قافلہ ان ہزاروں نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کے دل عشق رسول ؐ سے معمور ہیں ۔ جو جواں عزم اور جواں حوصلہ ہیں۔
    * ۔ جمعیت نے تعلیمی دنیا میں لادینی اور سرخ نظریات کے خلاف منظم جدوجہد کر کے پاک وطن کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ۔جمعیت نے نسل نو کو مغربی تہذیب کی یلغار اور منشیات کی لعنت سے بچا کر دین و ملت اور ملک و قوم کا مفید اور کار آمد حصہ بنا دیا ہے ۔
    * ۔ 1974 ء میں تحریک ختم نبوت ؐ کی کامیابی جمعیت کے کارکنان کی جدوجہد کا روشن ترین باب ہے ۔
    * ۔ جمعیت نے 1984 ء میں طلبہ کے جمہوری حقوق کی بحالی اور آزادی رائے کے لیے قانونی جدوجہد کی جو طلبہ کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے ۔
    * ۔ جمعیت نے پاکستان کو اعلیٰ کردار اور بلند پایہ سیاسی و دینی رہنما مہیا کیے ہیں جن میں قاضی حسین احمد ٗ پروفیسر خورشیداحمد ٗ سید منور حسن ٗ لیاقت بلوچ ٗ حافظ محمد ادریس ٗ فرید احمد پراچہ ٗ حافظ سلمان بٹ ٗ میاں مقصود احمد اور دیگر شامل ہیں ۔
    * ۔ جمعیت کا مرکزی سیکرٹریٹ 1-A ذیلدار پارک اچھرہ لاہور میں واقع ہے ۔

     

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس