Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

طالبات کے اسکولوں اور کالجوں میں میو زیکل کنسرٹس کا انعقاد بند کیا جائے ۔فرحانہ اورنگزیب


 کراچی 06؍مارچ 2017ء: جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے کراچی میں طالبات شہر کے اسکولوں اور گرلز کالجوں میں میوزیکل کنسرٹس کے انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے علم و آگاہی کے گہوارے ہوتے ہیں ۔والدین اپنے بچوں کو علم و عمل میں اضافے کے لیے اسکولز اور کالجز میں بھیجتے ہیں مگر اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد نے انہیں پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے اور والدین کے اندر شدید بے چینی و اضطراب پایا جاتاہے جبکہ معصوم ذہن شدید اعصابی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں ۔ٹی وی اور موبائل کلچر کے بعد تعلیمی اداروں میں اس طرح کے پروگرامات تشویشناک ہیں ۔آئینِ پاکستان اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیتا کہ قوم کے نو نہالوں کے ذہنوں کواس طرح کے پروگرامات کر کے پراگندہ کیا جائے ۔حکومت اور محکمہ تعلیم اس صورتحال کا فی الفور نوٹس لے اور اس طرح کے پروگرامات کر نے والے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس