Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ہرطرح کے تعصب سے بالاتر ہوکر صرف عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں گے۔زبیر اسلم خان


 لاہور26فروری2017ء: چیئرمین یوتھ آف لاہور زبیر اسلم خان نے جوہر ٹاﺅن میں عوامی نمائندہ عدنان بھٹی کی ساتھیوں سمیت یوتھ آف لاہور میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ آف لاہور نوجوانوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکتے ہیں، ہمارا مقصد ہر طرح کے تعصب سے بالاتر ہوکر صرف عوامی مسائل پر ترجیح دینا ہے، اُنہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گردی نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیاہے حکومت کوعلم نہیں کہ اس کو کنٹرول کیسے کیا جائے مگر حقیقت یہ ہے کہ حکومت دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنا ہی نہیں چاہتی، اگر عوام اس سے بچ بھی نکلتے ہیں تو دہشت گرد اُن کی آڑ میں شیطانیت کا روپ دھارے بیٹھے ہیں، عوام کوسیکورٹی دینا سب سے بڑامسئلہ بناہواہے بچے اسکول جانے اور لوگ کاروبارکرنے سے قاصرہیں ۔انھوں نے کہاکہ عالیشان محلات میں رہنے والے مراعات یافتہ طبقے نے قوم کومایوس کیاہے جس پر عوام عدم تحفظ کاشکارہے۔یہاں یہ صورت حال پیدا ہوچکی ہے کہ انسانوں کوپینے کاپانی ،رہنے کوجگہ اورپیٹ کی آگ بجھانے کوکھانانہیں ہے مگر حکمران عیش وعشرت میں مگن ہیں ۔لاہورکے ایک ہسپتال میں بوڑھی عورت ایڑیاں رگڑ رگڑ کرمرگئی اسے بیڈ نہیں ملا،جبکہ کمرے وی آئی پیز کےلئے خالی رکھے ہوئے تھے۔اس سب کے پیچھے اگر اب بھی حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو نوجوانوں کی مدد سے ان کا احتساب کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس