Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جامعہ پنجاب میں یوم سوگ منایا گیا


 لاہور17فروری2017ء: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے سانحہ سہون شریف پر تمام ڈیپارٹمنٹس اور ہاسٹلز کی سطح پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے حکومت پاکستان اور پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف سخت سزاوں کا بھی مطالبہ کیا ۔ناظم جامعہ پنجاب لاہور کے ناظم اسامہ اعجاز نے جمعہ کی نماز کے بعد طلبہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ساری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ مساجد اور مزاروں پر حملہ کرنے والے اسلام ، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں خطاب کے اختتام پر ناظم جامعہ نے جامعہ مسجد کے باہر سانحہ سہون شریف،مال روڈ اور پشاور میں شہید ہونے والوں کے لیے دعامغفرت کروائی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس