Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔میاں مقصوداحمد


 لاہور16فروری 2017ء: امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ پشاور میں ججزاور ان کے عملے پرخود کش حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔دہشتگردی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ انتہائی تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کاامن خراب کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔جب تک ان عناصر کاقلع قمع کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدمات نہیں کیے جاتے ملکی حالات بہترنہیں ہوسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ معصوم اور بے گناہ جانوں سے کھیلنے اور امن کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ایسی پالیسیاں بنائے جن سے عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔سیاسی عدم استحکام،کرپشن اور دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں اس وقت صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔پانامالیکس کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کے یہ ریماکس تشویش ناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں کہ’’کوئی فریق مکمل سچ سامنے لانے کوتیار نہیں،دلدل میں دھنستے جارہے ہیں‘‘۔پانامالیکس کے حوالے سے خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کی باتیں کرنے والاحکمران خاندان اب لیت ولعل سے کام لے رہا ہے۔ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنے کے لیے پانامالیکس میں بے نقاب ہونے والے افراد کو انصاف کٹہرے میں لانا ہوگا۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ ملک میں ایک طرف کرپشن انتہاپہنچ چکی ہے جبکہ دوسری جانب مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کاجینا دوبھرکردیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ سے مہنگائی کاطوفان آئے ۔عوام پہلے ہی سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا،جماعت اسلامی اس اضافے کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کو فی الفور واپس لے اور مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف میسر آسکے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس