Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دشمن پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلاکر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔دردانہ صدیقی


 لاہور14فروری2017ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتیجے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر دل بہت غمزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز دشمنوں میں گھرا ہوا ہے دشمن پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلاکر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔اس وقت استغفار کا اہتمام کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور وطن دشمنوں کی سازشوں سے اللہ کی پناہ مانگی جائے۔اللہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے اپنی عافیت عطا فرمائے۔دردانہ صدیقی نے جاں بحق ہونے والوں کے کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس