Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ویلنٹائن ڈے جیسے شرمناک تہوار پر ہائیکورٹ کاپابندی کا فیصلہ عوامی امنگوں کاترجمان ہے۔زبیرفاروق خان


 اسلام آباد13فروری 2017ء: امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے ویلنٹا ئن ڈے کو عوامی مقامات اور سر کاری سطح پر منانے کے حوالے سے اسلام آباد ہا ئیکو رٹ کی جانب سے پابندی عائد کر نے کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہو ئے اسے عوامی اُمنگوں کی تر جمانی قرار دیا ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی بقاء اور شناخت اس کی تہذیبی قدریں ہی ہوتی ہیں قومیں اسی وقت مٹتی اور فنا ہوتی ہیں جب ان کی تہذیبی شناخت مٹ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ طاغوتی قوتیں اسلامی تہذیب اور قدروں کے خلاف سرگرم عمل ہیں ۔انھوں نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر مسلم معاشرے کی بنیادی قدروں کو بدل کر ہندوانہ اور مغربی تہذیبی رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لیے ابلاغ کے تمام ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔ آزادئ اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کے نام پر ملک میں فحاشی و عریانی کو فروغ دیا جارہاہے ۔ اگر ملک میں بڑھتی ہوئی مغربی تہذیبی یلغار کے آگے بند باندھنے کی کوشش نہ کی گئی تو نہ صرف ہمارا خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا بلکہ ہماری نئی نسل اسلامی تہذیب سے بے گانہ ہوجائے گی ۔زبیر فارو ق خان نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جو نکا ثا بت ہو گا ، معاشرے میں بڑھتے ہوئے اخلاقی جرائم اور بے راہ روی کے اسباب تلاش کرنے اور شرم و حیا،عفت و عصمت اور غیرت و حمیت کے اوصاف کو فروغ دینے کے لیے حکومتی سطح سے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے اسلامی تہذیب ہی معاشرے اورخاندان کی فلاح وبقا کی ضامن ہے لہٰذا اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے حکومت اور معاشرے کی تمام اکائیوں کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس