Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تمام مسائل کا حل قرآنی قانون اوراس کے احکامات پرمکمل عملدرآمد میں ہے،حافظ نصراللہ عزیز


 کراچی 13فروری 2017 ء: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیروشعبہ فہم دین کے نگران حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ ستر سال سے برسراقدارسیکولرو لبرل حکمران ٹولا ملک کوعالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھنے کے ساتھ بھوک وافلاس ،مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے سمیت عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے ۔عالمی امن وانسانیت کو چین وسکون سمیت تمام مسائل کا حل قرآنی قانون اوراس کے احکامات پرمکمل عملدرآمد میں ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے مرکزتبلیغ اسلام میں منعقدہ شعبہ فہم دین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں لوئرسندھ کے ذمہ داران بڑی تعداد میں شریک تھے۔حافظ نصراللہ عزیز نے کہاکہ قرآن ایک انقلابی کتاب ہے جس سے مضبوط تعلق انسان کو دنیا وآخرت میں کامیابی سے ہمکنارکرنے کی ضمانت ہے اس لیئے جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین نے اپنے سالانہ منصوبہ عمل میں پانچ لاکھ لوگوں تک قرآن مجید کے آفاقی وانقلابی پیغام کو پہنچانے کا ہدف بنایا ہے ہم محافل قرآن وسنت کے ذریعے سرزمین سندھ کے باشعور عوام کو غلبہ اسلام کے لئے تیار کرنے کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔اس موقع حافظ سعید احمددہامراہ اورآفتاب احمدملک سمیت شعبہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس