Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ڈاکٹرمعراج الہدیٰ کا نجی ٹی وی کی وین پرفائرنگ اور نوجوان اسسٹنٹ کیمرہ مین کے قتل کی مذمت


 کراچی 13 فروری2017ء: امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے نجی ٹی وی (سماءنیوز) کی گاڑی پرحملہ اورفائرنگ کے نتیجے میں سماءنیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین نوجوان تیمور کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے اظہاررائے کی آزادی پرحملہ اورواقعہ کی جلد تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ پولیس کی بکتربند گاڑی پراورنجی ٹی وی ٹیم پرحملہ فائرنگ سے امن دشمن قوتیں ایک بارپھر شہر کراچی کاامن خراب کرنے کی سازش کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ حکوت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند عناصر کے خلاف فوری کاروائی کریں اور شہر میں امن اور میڈیا کو تحفظ فراہم کریں ۔صوبائی امیر نے نجی ٹی وی اور شہید تیمور کے ورثاءسے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس