Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی جمعیت طلبہ اس سال بھی 14فروری کا دن حیا ڈے کے نام سے منائے گی


 لاہور 13فروری 2017ء: اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 14فروری کا دن حیا ڈے کے نام سے منائے گی۔لاہور بھر کے تعلیمی اداروں میں حیاواکس، حیا کیمپس، حیا سگنیچرمہم سمیت بڑی ریلیوں کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے مطابق اس سب کا مقصد حیا کے کلچر کو عام کرنا اوراسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے۔اسی مناسبت سے لاہور کے تمام نجی اور سرکاری اداروں میں حیا ڈے منایا جائے گا جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس