Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اگر میڈیا اپنی ذمہ داری کا ادراک کرلے تو معاشرے میں مثبت نتائج نظر آئیں گے


 کراچی:11 فروری2017ء:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے تحت جاری اصلاح ’’معاشرہ مہم‘‘ کے سلسلے میں نشرواشاعت، آئی ٹی اور دیگر شعبہ جات کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس ضمن میں جمعرات کوآن لائن لیکچر ہوگا۔ حریم ادب کے تحت فیس بک پر سروے کروایا جا رہا ہے۔نشرواشاعت کے تحت اخبارات میں کالمز اور مضامین جب ویب سائٹس پر بلاگز اور فیچرز کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بھر پور مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کے حوالے سے مختلف طبقہ ہائے فکر کی طرف سے حوصلہ افزا پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ مختلف شعبوں کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر میڈیا اپنی ذمہ داری کا ادراک کرلے تو معاشرے میں مثبت نتائج نظر آئیں گے۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس