Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سٹوڈنٹس یونینز کے الیکشن کروا کر طلبہ کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں ۔جبران بن سلمان


 لاہور9فروری 2017ء: اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیراہتمام طلبہ یونین پر پابندی لگے 33سال ہونے پر مال روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لاہور بھر سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی ۔مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جبران بٹ کا کہنا تھا کہ طلبہ نے ہی اس ملک کو ایک پڑھی لکھی قیادت فراہم کی ہے لیکن آج وہ دور ہے کہ جن کو سیاست کی ا،ب معلوم نہیں وہ حکمران بنے پھرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا سٹوڈنٹس یونینز کے الیکشن کروا کر طلبہ کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیںاگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر کان نہ دھرے تو ہم ان کو پر سکون ایوانوں سے نکال کر اپنے مطالبات منوانا بھی جانتے ہیں اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت لاہور جبران بٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو نکلی شیر بنے پھرتے ہیں ہوش کے ناخن لیں اور طلبہ کے مطالبات تسلیم کریں ابھی لاہور کے طلبہ نے ہلکہ سا کرنٹ دیا ہے اگر اب بھی طلبہ کی بات نہ مانی گئی تو 440والٹ کا دہچکا دیں گے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرحکمران یہ سمجھتے ہیں کہ طلبہ اپنے حق کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے تو یہ خیال چھوڑ دیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس