Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کرپشن کسی ایک پارٹی کا مسئلہ نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ ضیا ءالدین انصاری


 لاہور9فروری 2017ء: قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کسی ایک پارٹی کا مسئلہ نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے ،جماعت اسلامی عدالتوں ، ایوانوں میں کرپشن کےخلاف اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہو رمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ، ناانصافی ، رشوت ، سفارش ، اقرباپروری کی سیاست نے معاشرتی و اسلامی اقدار کو تباہ کر دیا ہے ۔نظریہ پاکستان کے مطابق اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے علماء، طلبہ ، وکلاء، صحافیوں، تاجروں ، خواتین ،بزرگوں سب کو مل کر جد وجہد کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل دیانتدار ، نڈر اور باصلاحیت قیادت ہی کر سکتی ہے جو عوام کا درد اپنے سینے میں رکھتی ہو ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں واحد کرپشن سے پاک سیاسی و دینی اور جمہوری جماعت ہے جو ملک کے مسائل کو ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔ ملکی معیشت کا انحصار آئی ایم ایف اور بیرونی قرضوں پر ہے اور ملک میں بے روزگاری کی شرح میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے نوجوان ڈگری ہاتھوں میں لئے نوکری کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں اسلامی نظام رائج نہیں ہوگا اس وقت تک موجودہ ملکی مسائل سے نجات ممکن نہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور ہی اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان ہے جس کے لیے جماعت اسلامی ملک بھر میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس