Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

5فروری کوکسان ،کشمیری بھائیوں سے بھرپورطریقے سے اظہاریکجہتی کریں گے ۔چوہدری نثار احمد


 لاہور2فروری 2017ء: کسان بورڈ پاکستان کے صدرچوہدری نثار احمد نے یوم یکجہتی کشمیر پر کسانوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کی زمینوں کو سیراب کر نے والے دریائوں کا پانی کشمیر سے نکلنے والے دریائوں سے آتا ہے اور زراعت کیلیے آب حیات کا درجہ رکھتا ہے ۔مگر اب انڈیا دریائوں پر غیر قانونی ڈیم بنا کر ہمارے ملک کو بنجر بنانے کے درپے ہے ۔حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات اور تجارت کاڈھونگ بند کیا جائے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر گزشتہ63سالوں سے بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے۔کشمیرسے نکلنے والے دریا کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی کا صدقہ ہیں ۔کشمیریوں کی جدو جہد (انشاء اللہ) بہت جلد کامیاب ہوگی۔امن اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور این جی اوز کو کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کیوں نہیں نظرآتے ؟ ۔انڈیا کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے کی بجائے موسٹ ڈینجرس نیشن قراردیا جائے۔چوہدری نثار نے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں اور کسان بورڈ کے مقامی رہنمائوں کو ہدایت کی 5فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہونے والی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں بھرپور شرکت کر کے انڈیا کے تعمیر کیے گئے ڈیموں پر احتجاج کریں اور پاکستان میںنئے ڈیموںکی تعمیر کا مطالبہ کریں ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کا کشمیر ایشو پر وہ کردار نہیں رہا جس کی 18کروڑ عوام کے ساتھ ساتھ کشمیری رہنما اور کشمیری لو گ توقع کر رہے تھے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کو نظر انداز کرنے کی بجائے کشمیر ایشو،اور انڈیا کے تعمیر کیے گئے ڈیموں کے معاملے کوموثر انداز میں عالمی دنیا کے سامنے اٹھائے اور بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کی اصل تصویرکشی کی جائے ۔انہوں کہا کہ ہمارے کھیتوں کو سیراب کرنے والے دریا کشمیر سے نکلتے ہیںاورکشمیری در حقیقت پاکستان کی بقاء کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کو بھی یو این او کی قرار دادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔5فروری کو بھرپور انداز میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منا یاجائے گا اور ساری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ غیور پاکستانی قوم کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کی تحریک اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے دن بھرپور طریقے سے کسان مظاہروں کو منظم اور مانیٹر کرنے کیلیے چار فروری کو کسان بورڈ کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس