Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات


 لاہور11جنوری 2017ء:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے وفد کے ہمراہ گزشتہ روزگورنرہاﺅس میں گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور ان کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل پنجاب بلال قدرت بٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل راﺅظفر اقبال،سیکرٹری سیاسی امور ملک رمضان روہاڑی اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد فاروق چوہان بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ کے ساتھ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گورنرپنجاب نے وفد سے ملاقات میں کہاکہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کوقومی ایجنڈے پر مل کر چلنا ہوگاتب ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ حکومتی اداروں اورمیڈیا کو قومی سوچ پروان چڑھانے کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔دریں اثناءامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اگر اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریاں ٹھیک طریقے سے اداکرتاتو آج ملک میں آرٹیکل62اور63پر پورااترنے والے افراد ہی قومی وصوبائی اسمبلیوں میں موجود ہوتے۔سپریم کورٹ اس بات کویقینی بنائے کہ آئندہ انتخابات میں کرپٹ اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار افراد کو کسی صورت میں بھی اسمبلیوں میںداخل نہیں ہونے دیاجائے گا۔قومی وصوبائی اسمبلیاں قانون سازی کے بنیادی ادارے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، محب وطن اور بے داغ کردار کے حامل افرادکوہوناچاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فاضل جج کی جانب سے جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے بارے میں ریمارکس اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس ملک میں جماعت اسلامی ہی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جو موروثیت سے پاک ہے۔ہمارے مختلف ادوار میں سینکڑوں افراد منتخب ہوکر قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں گئے ۔الحمدللہ کسی ایک پر بھی کرپشن کاکوئی الزام نہیں۔ملک وقوم کاسب سے بڑامسئلہ مخلص اور محب وطن قیادت کافقدان ہے۔قوم نے اگر آئندہ انتخابات میں اعتماد کیا توہم پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اورپاکستان کو مدینہ منورہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنائیںگے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس