Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سینیٹرسراج الحق اوردیگررہنماﺅں کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار افسوس


لاہور 11جنوری 2017ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گورنر سندھ ، اور سابق چیف جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ملک و قوم کے لیے گرانقدر خدمات کی تحسین کی ہے ۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
سیکرٹری جنر ل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، نائب امر اءاسد اللہ بھٹو اور راشد نسیم نے بھی گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔
 

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس