Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مسلمان جب حاملین قرآن سے بڑھ کر عاملین قرآن بنیں گےتودنیا میں انقلاب برپا ہو جائے گا ۔حافظ محمد ادریس


 لاہور 11جنوری 2017ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ مسلمان جب حاملین قرآن سے بڑھ کر عاملین قرآن بنیں گے ، دنیا میں انقلاب برپا ہو جائے گا ۔ وہ علما اکیڈیمی اور دارارقم سکولز منصورہ میں حفاظ کرام میں تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن مجےد کتاب ہدایت اور کتاب انقلاب ہے اس کتاب نے دنیا کو تبدیل کیاہے اور آج بھی دنیا میں انقلاب یہی کتاب اور صاحب کتاب حضرت محمد کی سیرت مطہرہ ہی برپا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علما اکیڈمی مولانا گلزار احمد مظاہری ؒ کاصدقہ جاریہ ہے اور آج منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صدقہ جاریہ کی مسلسل آبیاری کریں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ رب العالمین نے لی ہے اور یہ بھی قرآن پاک کا معجزہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے بچے پورا قرآن حفظ کرتے ہیں ۔ اسی طرح حافظ قرآن محافظ قرآن بھی بنتاہے اور قرآن پاک کی حفاظت کے عمل میں شامل ہوتاہے ۔ تقریب سے قاری ضیاءالرحمن ، قاری محمد سعید ، فیصل پراچہ ، محمد اشرف بٹ ، اسامہ پراچہ نے بھی خطاب کیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس